Etiketler » Bayan

JEEPNEY

Lagi ka bang sumasakay ng jeep? Ang pambansang pang pasaherong sasakyan ng bayan. Bawat trip ay tila kakaibang mga eksena, iba-iba din ang feeling. tulad ng: 590 kelime daha

Life

KASARINLAN

Katagang dala ay nakaraan
Mga gunitain ng ating kalayaan
Mga alaala ng pagwawagayway
Ng telang pula, asul at puti ang kulay.

Ilang araw na ba ang sumikat… 114 kelime daha

Quran Majeed Ka Paegham Amal

قرآن مجید کا پیغام عمل

خلاصہ پارہ (3)

محی الدین غازی

پچھلی قوموں نے اللہ کی روشن کتاب کی ناقدری کی اور آپس میں خون ریزی کی، تم ان کی روش سے اجتناب کرو۔

اللہ نے جو مال دیا ہے اسے اللہ کی راہ میں خرچ کرو، اس سے پہلے کہ وہ دن آجائے جب نہ کوئی خریدفروخت ہوگی اور نہ کوئی سفارش اور نہ کوئی دوستی کام آئے گی۔

یہ بات کبھی مت بھولو کہ تم ہر لحظہ خدائے حی وقیوم کی مکمل نگرانی میں ہو۔

اللہ کی مضبوط رسی کو مضبوطی سے تھامے رہو، طاغوت کے آگے کبھی نہ جھکو، اللہ پر ایمان لاؤ ،اور اللہ کو اپنا دوست بناؤ۔ اندھیروں سے دور بھاگو، اور اجالے سے محبت کرو۔

اللہ کی قدرت پر یقین رکھو، وہی مارتا ہے اور وہی جلاتا ہے۔ اس لیے نہ کبھی شک وشبہ میں پڑو اور نہ مایوسی کو قریب آنے ہو۔

اللہ کی راہ میں خرچ کرو، خرچ کرکے احسان نہ جتاؤ اور نہ کسی کی دل آزاری کرو۔تمہارے پاس دینے کے لیے نہ ہو تو دل جوئی کا ایک جملہ کہہ دو یا معذرت کردو۔ احسان جتاکر اور دل آزاری کرکے اپنے انفاق کو ضائع نہ کرو۔ خرچ کرو اللہ کی رضا جوئی کے لیے اور اپنے ساتھیوں کو ثابت قدم رکھنے کے لیے۔

عمدہ اور پاکیزہ مال خرچ کرو، صدقے میں ایسی خراب چیز مت دو جسے لینا تم خود پسند نہ کرو۔

شیطان تمہیں تنگ دستی سے ڈراتا ہے، اور بے حیائی کی راہ سجھاتا ہے، اس کے دھوکے میں نہ آؤ۔ اللہ سے لو لگاؤ، اللہ مغفرت اور فضل کا وعدہ کرتا ہے اور انفاق کرنے والوں کو حکمت کی دولت سے نوازتا ہے۔

خرچ کرتے وقت ان غریبوں کو تلاش کرو جو محصور اور مجبور ہیں، وہ ضرورت مند ہیں مگر ان کی خودداری انہیں ہاتھ پھیلانے نہیں دیتی۔ اللہ کو ایسے خوددار لوگ پسند ہیں۔

اپنے اندر انفاق کا جذبہ بڑھاؤ، دن رات خرچ کرو، پوشیدہ اور علانیہ خرچ کرو۔

سود حرام ہے، اپنے مال کو سود سے پاک رکھو، اللہ کی ناراضگی سے بچو اور جو سود تمہارا باقی رہ جائے اسے چھوڑ دو۔

ظلم سے بچو، اور یاد رکھو، قرض دے کر زیادہ لینا ظلم ہے، اور قرض لے کر کم لوٹانا بھی ظلم ہے۔

اگر مقروض تنگ دست ہو تو خوش حالی تک اسے مہلت دو، اور اسے معاف کردو تو یہ زیادہ بہتر ہے۔

قرض کا لین دین ہو تو اسے لکھنے کا اہتمام کرو، اس کے لیے گواہی کا نظم کرو، جو خود نہ لکھوا سکے تو اس کا ولی لکھوائے، اور ولی اللہ سے ڈرے اور لکھنے میں کوئی کمی بیشی نہ کرے۔

قرض کم ہو یا زیادہ لکھنے میں تساہل نہ کرو۔ لکھنے والے اور گواہی دینے والے بھی اللہ سے ڈریں اور ایسا کچھ نہ کریں جس سے کسی فریق کو نقصان پہونچے۔

عمل کی پاکیزگی کی فکر کرو اور دل کی صفائی کا خیال رکھو، یاد رکھو کہ جو تمہارے دل میں ہے، اور جو تمہارے عمل سے ظاہر ہے، اللہ سب سے واقف ہے، اور سب کا حساب لے گا۔

دین کی تبلیغ واشاعت میں اپنی ساری طاقت لگادو، ساتھ ہی اللہ سے مدد کی دعا بھی کرتے رہو۔

اللہ کے تمام احکام پر ایمان لاؤ، دل کی کجی سے اللہ کی پناہ مانگو۔

عورتیں، بچے، سونا چاندی، گھوڑے، مویشی اور کھیت یہ سب دنیا کی چند روزہ زندگی کا سامان ہیں، ان کی محبت میں گرفتار نہ ہو اور جنت کے طلب گار بنو۔

تم ایسے بن جاؤ صبر تمہارا شیوہ ہو، سچائی تمہاری خو ہو، فرماں برداری تمہاری پہچان ہو، اللہ کی راہ میں خرچ کرنا تمہاری صفت ہو، اور رات کے آخری پہر میں استغفار کرنا تمہاری عادت ہو۔

یاد رکھو اللہ کے احکام کو جھٹلانا، اور نبیوں کو قتل کرنا بہت بڑا جرم ہے، اور ان لوگوں کو بھی قتل کرنابہت بڑا جرم ہے جو لوگوں کو انصاف اور راست بازی کی تلقین کرتے ہیں۔

عزت وسربلندی کا مالک اللہ ہے ، وہ جسے چاہتا ہے اقتدار دیتا ہے اور جس سے چاہتا ہے چھین لیتا ہے، جسے چاہتا ہے عزت دیتا ہے، اور جسے چاہتا ہے رسوا کردیتا ہے، سارا خیر اسی کے ہاتھ میں ہے، وہ جسے چاہتا ہے بے حساب نوازتا ہے۔

تم اللہ پر ایمان رکھتے ہو تو اللہ کا انکار کرنے والوں کو دوست نہ بناؤ۔ اور ان سے ہر طرح سے ہوشیار رہو۔

تم اللہ سے محبت کرتے ہو تو نبی کی پیروی کرو اللہ تم کو دوست رکھے گا۔ زندگی کے ہر معاملے میں اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرو۔

اپنی اولاد کے سلسلے میں مریم کی ماں سے نصیحت لو، کس طرح ان کے پیدا ہونے سے پہلے ہی انہیں اللہ کے لیے وقف کردیا، اور پیدا ہوجانے کے بعد یہ تمنا کی کہ یہ بچی شیطان سے محفوظ رہے، اور اس بچی کی اولاد بھی محفوظ رہے۔

زکریا کے واقعہ سے سبق لو، دل میں نیک خواہش پیدا ہو تو اللہ کے سامنے دعا کے لیے ہاتھ پھیلادو، یہ مت دیکھو کہ اسباب موافق ہیں یا مخالف۔ اللہ جو چاہے وہ کرسکتا ہے۔ اللہ کی نعمتوں پر اللہ کو خوب خوب یاد کرو۔

جب اللہ کے دین کو مدد کی ضرورت ہو تو دیر مت کرو اور بڑھ کر کہو ہم ہیں اللہ کے مددگار۔ اللہ کی کتاب پر ایمان لانے اور رسول کی پیروی کرنے میں ذرا دیر نہ لگاؤ، اور اپنے آپ کو حق کی گواہی دینے والوں کی صف میں کھڑا کرو۔

عبادت صرف اللہ کی کرو، اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہراؤ، اور اللہ کے سوا کسی کو رب نہ بناؤ، ان چیزوں میں کبھی سمجھوتہ مت کرو، اور دوسروں کو بھی انہی اصولوں کی دعوت دو۔

ابراہیم اللہ کی طرف پوری طرح یکسو تھے، اور اللہ کے انتہائی فرماں بردار تھے، انہی کا راستہ اختیار کرو، دوسرے تمام راستے گمرہی کی طرف لے جانے والے ہیں، ان سے ہوشیار رہو۔

امانت میں خیانت نہ کرو، اپنے عہد کوپورا کرو، اللہ کی ناراضگی سے بچو، اللہ کے عہد اور قسموں کا سودا مت کرو، یہ اللہ کے نزدیک نہایت سنگین جرم ہے۔

اللہ کو چھوڑ کر کسی کو رب نہ بناؤ، فرشتوں کو بھی نہیں، اور نبیوں کو بھی نہیں۔

رسول پر سچے دل سے ایمان لاؤ اور رسول کی مدد کے لیے آگے بڑھو۔

Pilipinas, Ikaw ang Aking Bansa!

Sa hitik na yaman nitong kalikasan,

Hindi magugutom, hindi magkukulang,

Pilipinas na Ina ng mamamayan,

Kumakandili nga sa buting kandungan.

Ang mga dagat at kailaliman, 66 kelime daha

Mga Tula